کیا
پاکستان میں دولتِ اسلامیہ پاؤں جما رہی ہے ؟
یہ سیدھا سیدھا سوال اگر وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پوچھیں تو شاید وہ اس بار چڑ جائیں کیونکہ گذشتہ فروری سے آج تک ان کا ایک ہی جواب ہے ۔دولتِ اسلامیہ کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نہ ہی قائم ہونے دیا جائے گا۔
جنرل راحیل شریف ایک سے زائد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ دولتِ اسلامیہ کا اس ملک پر سایہ بھی نہیں پڑنے دیں گے۔مشیرِ امورِ خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں تو دولتِ اسلامیہ نہیں ہے البتہ
افغانستان میں دولتِ اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوز پر تشویش ضرور ہے۔