پاکستانی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اس بارے میں سخت پریشان ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اگر وکٹ کیپر
سرفراز احمد اچانک ان فٹ ہوگئے تو ان کی جگہ وکٹ کیپنگ کون کرے گا؟
پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی کو اپنی اس تشویش سے مطلع کرتے ہوئے بیک اپ میں کسی وکٹ کیپر کو متحدہ
عرب امارات بھیجنے کی بات بھی کی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکے ہیں۔