میڈیاویکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
میڈیاویکی
شارہ میڈیاویکی
ترقی دہندہ مؤسسۃ الویکیمیڈیا
ابتدائی اشاعت 25 جنوری 2002
پروگرامنگ زبان پی ایچ پی
آپریٹنگ سسٹم متعدد المنابر
حجم ~16.5 MB
دستیاب در 300 سے زائد زبانوں میں
صنف ویکی
اجازہ گنو عمومی العوام اجازہ اخراجہ 2 یا مابعد
ویب سائٹ mediawiki.org

میڈیاویکی (انگریزی: MediaWiki) ایک مصنع لطیف ہے جس کے ذریعہ ویکی مواقع حبالہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔ ویکی مواقع حبالہ مؤسسۃ الویکیمیڈیا کے اکثر منصوبوں میں زیر استعمال ہیں، اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مواقع ہیں جو اس مصنع لطیف کو استعمال کرتے ہیں۔ میڈیاویکی کو دراصل ویکیپیڈیا کی ضرورتوں کی تکمیل کے پیش نظر ترقی دی گئی تھی۔ میڈیاویکی پی ایچ پی زبان میں تحریر شدہ ہے، اور گنو اجازہ کے تحت افادۂ عام کے لیے مفت دستیاب اور مفتوح مصدر ہے۔

تاریخ میڈیاویکی[ترمیم]

میڈیاویکی کا موجودہ برنامج دانیال کروکر (Lee Daniel Crocker) نے اصلاً ویکیپیڈیا کے لیے تحریر کیا تھا۔ جنوری 2001 میں جب ویکیپیڈیا کا آغاز ہوا تو اس وقت پرل زبان میں تحریر شدہ ایک چھوٹا ویکی محرکیہ UserModWiki ویکیپیڈیا کے زیر استعمال تھا۔ اس برنامج میں تمام ویکیپیڈیا صفحات متنی املاف (text files) میں جمع ہوتے تھے، لیکن جلد ہی اس برنامج کی محدودیت سامنے آگئی۔ 2001 کے وسط میں میگنس مانسکے (Magnus Manske) نے ویکیپیڈیا کے لیے خصوصی طور نئے مصنع لطیف (software) کی طرح ڈالی جو UserModWiki کی جگہ لے سکے۔ یہ مصنع لطیف پی ایچ پی میں لکھا گیا تھا اور اپنی تمام معلومات مائی ایس کیو ایل قاعدۂ معطیات (database) میں اکٹھا کرتا تھا۔ جنوری 2002 میں انگریزی ویکیپیڈیا کو اس مصنع لطیف پر منتقل کیا گیا، اور اس وقت تمام موجود ویکیپیڈیاؤں پر بھی اسے لاگو کردیا گیا۔

ان مختلف اصدارات کے متعدد نام دیے گئے تھے جو ارتقاء برنامج کے مختلف مراحل کی نشاندہی کرتے تھے، مثلاً برنامج PHP، مرحلہ دوم اور مرحلہ سوم۔ مرحلہ دوم مانسکے کا تیار شدہ برنامج کو کہا گیا جب کہ مرحلہ سوم دانیال بروکر کے جانب سے تحریر شدہ موجودہ میڈیاویکی برنامج کہلاتا ہے۔

20 جون 2003 کو مؤسسۃ الویکیمیڈیا کے آغاز کا اعلان کیا گیا، اور جولائی میں ویکیپیڈیا کے ایک صارف دانیال میئر نے مرحلہ سوم میں تیار شدہ برنامج کا نام میڈیاویکی تجویز کیا، یوں اس مصنع لطیف کا نام میڈیاویکی منتخب ہوگیا۔

اس برنامج کا شارہ ایرک مولر نے ایک پھول کی تصویر کو سامنے رکھ کر تیار کیا، یہ شارہ دراصل 2003 کے موسم گرما میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ میں ویکیپیڈیا کے نئے شارہ کے طور پر پیش کرنے لیے بنایا گیا تھا۔ اس شارہ کو مقابلہ میں تیسرا مقام حاصل ہوا، چنانچہ اسے میڈیاویکی کے شارہ کے لیے منتخب کیا گیا، اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے شارہ کو ویکیمیڈیا کے لیے جبکہ پہلا مقام حاصل کرنے والے شارہ کو ویکیپیڈیا کے لیے منتخب کیا گیا۔

سورج مکھی کے پھول کے دونوں جانب مربع کی شکل میں موجود قوسین میڈیا ویکی کی اس نحو کے جانب اشارہ کرتے ہیں جو درون ویکی یعنی ویکی کے ہی دیگر صفحات کے روابط کے اظہار کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔

تاریخ اخراجہ[ترمیم]

میڈیاویکی کا اولین اخراجہ 1.1 ہے جسے دسمبر 2003 میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ موجودہ مستحکم اخراجہ 1.19 ہے جو مئی 2012 میں شائع ہوا۔

مزید دیکھی[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]