ایران میں حقوق انسانی کے کارکنوں نے خواتین کو والی بال کا میچ دیکھنے سے روکے جانے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
اس سے پہلے ایران میں کھیلوں کی فیڈریشن نے عندیہ دیا تھا کہ مختصر تعداد میں خواتین امریکہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے جا سکتی ہیں۔
تاہم ملک میں قدامت پسند حلقوں کی مخالفت کی وجہ سے کھیلوں کی فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
ایران نے جمعے کو کھیلا جانے والا یہ میچ تین
صفر سے جیت لیا ہے۔