بحیرۂ روم میں تارکینِ وطن کی ہلاکتوں پر انسانی سمگلنگ روکنے کا مطالبہ

بحیرۂ روم میں ایک مسافر کشتی کے ڈوبنے کے حادثے کے بعد اٹلی نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔
اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے یورپی یونین سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ ’ہمارے براعظم میں طاعون‘ کی طرح ہے اور یہ یورپی ممالک کی یکجہتی کے لیے پریشان کن ہے۔
بحیرۂ روم میں کشتی ڈوبنے سے 650 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

معاف کیجئے گاحقیقی جمہوریت بھی ایسی ہے جیسے کہ.....؟؟از: محمداعظم عظیم اعظم

آج اِس سے انکارنہیں ہے کہ ہمیشہ سے ہی دنیاکے اہلِ دانش کا متفقہ طورپریہ قوی خیال رہاہے کہ جس زمانے کے جس مُلک کی جس تہذہب کے جس معاشرے میں جب بھی جمہوریت کے خاطر انتخابات کی صورت میں لوگوں کا چناو ¿ ہواہے وہاں جمہوریت اُسی صورت میں پنپی اور صحیح معنوں میں پروان چڑھی ہے جب جمہوریت کے خوہاں افراد ، گروہ اور طبقوں نے اپنے یہاں جمہوریت کو پالنے پوسنے اور سینچنے کے خاطر اِسے بنیادی طور پر دھاندلی سے پاک انتہائی صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاہے آج بھی دنیاکی تاریخ گواہ ہے کہ جن ممالک میں جمہوریت صحیح اور حقیقی معنوں میں رائج اور قائم ہے وہاں یقینی طو پر دھاندلی سے پاک صاف وشفاف انتخابات ہوئے ہیں تب ہی وہاں جمہوراور جمہوریت کی دیوی کی نسلیں بھی پروان چڑھ رہی ہیں ۔

’بلندی کا سکون جوہری ہتھیار سے زیادہ طاقتور‘

شمالی کوریا کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کے سربراہ کم جونگ ان ملک کی بلند ترتن چوٹی پر پہنچے ہیں اور برف پوش پہاڑ تصاویر بھی کھنچوائیں ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ شمالی کوریا کے رہنما 2،750 میٹر بلند پہاڑ پر تنہا نہیں تھے بلکہ جنگی جہازوں کے سینکڑوں پائلٹ اور حکام بھی اُن کے ساتھ تھے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے دورے کا مقاصد جمہوریہ کوریا کی فوج میں شامل اُن پائلٹوں سے ملاقات کرنا تھا جو جنگی محاظ سے واپس لوٹے ہیں۔

برازیل کے فٹبال کلب میں فائرنگ، آٹھ ہلاک

برازیل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساؤپالو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقامی کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لیے بینرز تیار کر رہے تھے۔
حملہ آواروں نے گولیاں چلانے سے قبل ان افراد کو سیدھے لیٹ جانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ان آٹھ افراد کو منشیات کے سلسلے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔

کراچی NA-246کے ضمنی الیکشن اور اخلاقی وسیاسی تقاضے ۔از"‌ محمداعظم عظیم اعظم

دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں کراچی سینٹرل کے حلقہN-246سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے ایم این اے نبیل گبول کے(سولہ سترہ ماہ بعداِن کی ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پردیئے جانے والے) استعفے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر 23اپریل2015کو کراچی سینٹرل میں ضمنی الیکشن ہونے کو ہے یوں اِن دِنوںاِس سیٹ کے لئے انتخاب میں حصہ لینے والے بالخصوص ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم کا سلسلےدونوں ہی جانب سے زوراورشورسے جاری ہے اور دونوں اُمیدواروں اور اِن کے حامیوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف سیاسی اور ذاتی مخالفت میں جملوں اور نعرے بازیوں کا ایک نہ روکنے والا سلسلہ بھی بام عروج پرپہنچانظرآرہاہے۔

چینی صدر کی پاکستان آمد،’45 ارب کے معاہدے ہوں گے‘

چین کے صدر شی جن پنگ دو روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
یہ گذشتہ نو برسوں میں کسی بھی چینی صدر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ چینی وزرا، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما، اعلیٰ حکام اور چینی تجارتی کمپنیوں کے سربراہان بھی پاکستان آ رہے ہیں۔
وہ اس دورے کے دوران اعلیٰ پاکستانی حکام سے بات چیت کے علاوہ منگل کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

چینی صدر کے دورہ پاکستان پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی

صدر ممنون نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دیں

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے رحم کی تمام اپیلیں نمٹا دی ہیں، اس وقت رحم کی کوئی اپیل زیرالتوا نہیں جبکہ وفاقی

ایم کیو ایم کے گھر میں تحریکِ انصاف کامیاب ہوگی؟

پاکستان کے شہر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں ضمنی انتخاب قریب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہر کا سیاسی پارہ چڑھا ہوا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ ہو یا تحریکِ انصاف یا پھر جماعت اسلامی سب پرامید ہیں کہ اِس حلقے کے ووٹر انھی کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
کراچی کا یہ حلقہ روایتی طور پر متحدہ قومی موومنٹ کا سیاسی گڑھ ہے اور سنہ 1988 سے اب تک اس حلقے سے ایم کیو ایم کو کامیابی مل رہی ہے۔

بحیر روم: 700 تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی

روم: بحیر روم میں 700 تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، چھ سو پچاس تارکینِ وطن کی ہلاکت کا خدشہ، پچاس کو بچا لیا گیا، اٹلی اور مالٹا کی بحری افواج کا ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان کی امداد میں امریکہ چین سے پیچھے رہ گیا

واشنگٹن: امریکی اخبار کی پاک امریکہ اور پاک چین تعلقات اور دونوں ممالک کی جانب سے پاکستان کی امداد کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ امریکہ اس میدان میں چین سے پیچھے رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے 2009 سے اب تک مختلف مد میں دی گئی کل امداد صرف 5 ارب

تارکینِ وطن کے خلاف تشدد:307 افراد گرفتار

جنوبی افریقہ میں دوسرے علاقوں سے آنے والے تارکین وطن کے خلاف حملوں کے سلسلے میں 300 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیرِ داخلہ ملوسی جباگا نے ان حملوں کے لیے ذمہ دار لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تشدد کے سلسلے میں 307 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان بنائے رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ماؤنٹ ایورسٹ کے مددگار

اس ہفتے دنیا بھر کے کوہ پیما دنیا کے سب سے بلند پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے لیے اپنی جان پر کھیل کر برفیلی چٹانوں سے گزر رہے ہیں۔
کوہ پیمائی کے لیے خوشگوار موسم کے اس مختصر سے وقفے میں مون سون کی آمد سے قبل کئی سو کوہ پیما ایورسٹ کو سر کرنے کی امید کر رہے ہیں۔
تاہم گذشتہ سال پیش آنے والے واقعات ابھی لوگوں کے ذہن سے محو نہیں ہوئے ہوں گے۔ ایورسٹ کے بارے میں
ایورسٹ سطح سمندر سے 8848 میٹر بلند ہے۔ ایورسٹ کو پہلی بار کامیابی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کوہ پیما سر ایڈمنڈ ہلری اور شرپا تن زنگ نارگے نے29 مئی سنہ 1953 میں فتح کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک چار ہزار سے زیادہ افراد اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔ سنہ 2013 میں 658 افراد ایورسٹ کو فتح کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ اب تک دنیا کے اس بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں 200 سےزیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کراچی: جلسوں اور جلوسوں پر 90 روز کیلئے پابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 نافذ کر کے کراچی کے ریڈ زون میں جلسوں اور جلوسوں پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کر

خلیجی ملکوں سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا امکان نہیں'

 وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازعے میں پاکستان کے مؤقف کی بناء پر مشرقِ وسطیٰ میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

نائجیریا میں پراسرار بیماری سے اٹھارہ افراد ہلاک

نائجیریا میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں پراسرار بیماری سے کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ وبا ریاست اونڈو کے ایک قصبے سے شروع ہوئی اور اردگرد کے علاقوں میں پھیلنے لگی۔
اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد کو دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے، سر میں درد ہوتا ہے اور مریض اپنے حواس کھو بیھٹتا ہے اور 24 گھنٹے میں مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

’گون وِد دا ونڈ‘ کا ایک لباس ایک لاکھ 37 ہزار ڈالر میں فروخت

ہالی وڈ کی معروف فلم ’گون وِد دا ونڈ‘ کی اداکارہ ویوین لی کا ایک لباس ایک لاکھ 37 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
اس لباس کو اداکارہ ویوین لی نے زیب تن کیا تھا۔ انھوں نے سنہ 1939 کی اس معروف فلم میں سکارلٹ او ہارا کا کردار ادا کیا تھا۔
ان کے لباس کی نیلامی کیلیفورنیا میں ہوئی۔
ہیریٹیج آکشنز نے کہا کہ نوادرات کے شوقین جیمز ٹمبلین نے نیلامی کے لیے 150 اشیا پیش کی تھیں جن میں ویوین لی کی یہ سرمئی جیکٹ اور سکرٹ بھی شامل تھا۔ فلم گون وتھ دا ونڈ میں سکارلٹ او ہارا کا کردار نبھانے پر انھیں بہترین اداکارہ کے آسکر سے نوازا گیا تھا

بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کے وظائف روک دیے

نئی دہلی: مقبوضہ وادی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بھارتی حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ ایک طرف مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر

ماحولیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ، اوبامہ

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ آج زمین کو جن خطرات کا سامنا ہے

جیکب زوما تارکینِ وطن کے خلاف جاری تشدد کے خاتمے کے لیے پرعزم

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے خلاف تشدد جنوبی افریقہ کے اقدار کے منافی ہے اور اسے یقینی طور پر ختم کیا جائے گا۔
یہ باتیں انھوں نے ڈربن میں غیر ملکیوں کے خلاف گذشتہ دو ہفتوں سے جاری تشدد کے واقعات کے بعد ایک پناہ گزین کیمپ کے دورے کے بعد کہی۔
تاہم وہاں موجود عوامی ہجوم میں بعض نے صدر پرسست روی کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے طنزیہ فقرے ادا کیے۔