آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مبصر رچی بینو انتقال کر گئے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مشہور مبصر رچی بینو 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
لیگ سپن گیند کرنے والے بینو نے آسٹریلیا کے لیے 63 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے انھیں 28 میں کپتانی کا اعزاز ملا تھا۔
1964 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے صحافت کا پیشہ اپنایا اور کرکٹ میچوں پر تبصرہ کرنے لگے۔
وہ 2013 تک آسٹریلیا کے چینل نائن کے لیے کام کرتے رہے لیکن آخری مرتبہ بطور مبصر انھوں نے 2005 کی ایشز سیریز میں کام کیا تھا۔

کیوبا کا نام ’دہشت گردوں کی فہرست‘ سے نکالنے کی سفارش

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کیوبا کا نام ان ممالک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔
امریکی سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے رکن سینیٹر بین کارڈن نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک اہم قدم ہے‘۔
اگر اس سفارش پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں کیوبا اور امریکہ میں ان دونوں ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھلنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

شاہ سلمان کی مخالفت پر سعودی شہزادے نظر بند

سعودیہ: آل سعود کے کئی شہزادوں کو سعودی بادشاہ ملک سلمان پر تنقید کے باعث نظر بند کر دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی سکولوں میں تیراکی کی تعلیم لازمی

بنگلہ دیش میں حکومت نے ملک میں بچوں کے ڈوبنے کے واقعات میں کمی لانے کے لیے سکولوں میں تیراکی سکھانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں پانچ سے 17 برس کی درمیانی عمر کے 18 ہزار بچے اس لیے ڈوب کر ہلاک ہوتے ہیں کیونکہ انھیں تیرنا نہیں آتا۔
بنگلہ دیشی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں واقع تالابوں اور جھیلوں میں بچوں کو تیراکی کی تربیت دی جائے گی جبکہ ملک کی جامعات میں واقع سوئمنگ پولز تک بھی ان بچوں کو رسائی دی جائے گی۔

26 ہزار شکایتیں، صرف 100 پر کارروائی ممکن

پرشانت بھوشن اور يوگیندر یادو کے ساتھ سیاسی تنازع کے بعد بھارتی دارالحکومت دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال اب عوام کی توجہ پھر اپنی حکومت اور اس کے کام کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔
آج کل دہلی کے ہر ایف ایم سٹیشن پر کیجریوال کا دہلی کو ’بدعنوانی سے پاک پانچ شہروں‘ میں شامل کرنے کا وعدہ دن میں 50 بار سنایا جا رہا ہے۔
سرکاری ہیلپ لائن پر روز ہزاروں فون کالز آ رہی ہیں اور لوگ اپنی شکایتیں درج کرا رہے ہیں مگر، ان ہزاروں میں سے کچھ ہی ایسي ہیں جن پر کارروائی کی گنجائش ہے۔

مصر: فوج کا آپریشن، 29 دہشتگرد ہلاک

مصر: مصری فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینا کے علاقے میں گذشتہ چار روز کے دوران 29 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصری فوج کے ترجمان محمد سمیر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا

بھارت: ایٹمی دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت: بھارت نے ایٹمی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل دھنوش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے اعلان

موٹاپا مخبوط الحواسی سے بچاؤ میں مددگار

ایک جامع اور نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹاپا ڈیمنشیا یا مخبوط الحواسی میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ یہ موجودہ خیالات سے متصادم ہیں۔
اس تحقیق کے دوران 20 لاکھ برطانوی افراد کا تجزیہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ کم وزن افراد کے مخبوط الحواس ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
ڈیمنشیا دورِ جدید میں صحت کے حوالے سے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے اور اندازہ ہے کہ 2050 تک دنیا میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین گنا بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ تک جا پہنچے گی۔

بغداد: داعش نے 10 ڈاکٹروں کو پھانسی دیدی

بغداد: عراقی شہر موصل میں داعش نے 10 ڈاکٹروں کو پھانسی دیدی۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق موصل

کراچی کا کدّو

شوہر نے کہا، ’آج میں کھانا پکاؤں؟‘، بیوی نے کہا ’کدّو۔‘
یہ لطیفہ کراچی کے لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں جہاں کدّو کا ایک مطلب ہے، خاک۔ یعنی میاں جی، آپ کیا خاک کھانا پکائیں گے۔
کراچی غالباً کدّو درآمد نہیں کرتا لیکن دوسرے خطوں کی سبزیوں اور الفاظ کی یہاں بہت کھپت ہے۔
مقامی، مہاجر، خاندانی، دوغلے، امن پسند، جنگجو ہر طرح کے الفاظ، محاورے اور لشکر یہاں پائے جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں لشکری زبان میں تبدیلیاں آتی جا رہی ہیں۔

کیوبا کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کی سفارش

امریکہ: امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کیوبا کا نام دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کر دی ہے۔ امریکی سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کے رکن سینیٹر بین کارڈن نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم قدم ہے۔

یمن: فضائی حملوں میں 20 باغی ہلاک

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فیصلہ کن آپریشن جاری ہے، جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے تعز شہر میں حوثیوں کے متعدد مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ اور کم از کم 20 حوثی باغی ہلاک ہو گئے حکام کے مطابق عدن بندرگاہ کے شمالی ضلع میں دارالخدنامی علاقے کے

مرے دل میں یونہی تڑپ رہے مری آنکھ میں یونہی نم رہے۔۔۔ از ۔۔۔ سعادت ...

مرے دل میں یونہی تڑپ رہے مری آنکھ میں یونہی نم رہے
مری ہر نگارشِ شوق پر اے کریم تیرا کرم رہے
میں لکھوں جو نعت حضورؐ کی دلِ مضطرب کے سرور کی

اٹلی: ملزم کی فائرنگ سے جج، وکیل اور مدعی ہلاک

میلان: اٹلی کی عدالت میں ملزم نے فائرنگ کر کے جج، وکیل اور مدعی کو ہلاک کر دیا۔

سوشانتھ نے کر دی رنبیر کی چھٹی

پی کے کے سرفراز کی خوشی کا کوئی عالم نہیں، کیونکہ رنبیر کپور کو ہٹا کر کار ساز کمپنی کے جو برانڈ ایمبسڈر بنے ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ ڈیٹیکٹوو بیومکیش بکشی میں سوشانتھ سنگھ راجپوت کی اداکاری نے کمال دکھا دیا ہے۔ پی کے میں زبردست اداکاری دکھا کر وہ پہلے ہی سمیٹ چکے ...

بالی وڈ فلم کچھ کچھ لوچا ہے کا پہلا گانا جاری

بالی وڈ فلم کچھ کچھ لوچا ہے کے پہلے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی۔ گانے کا نام ہے پانی والا ڈانس۔ آجکل سنی لیونی کا بخار سب پر چڑھا ہے۔ مداحوں کو انتظار ہے انکی آنے والی فلم لیلا کا جو کل یعنی 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ایسے میں انکی ...

پینوکیو کے پرستار ہوجائیں تیار

والٹ ڈزنی نے کردیا پینوکیو پر لائیو ایکشن فلم بنانے کا اعلان سینڈریلا کی کھڑکی توڑ کامیابی کے بعد اب والٹ ڈزنی بنانے جارہا ہے مشہور اینی میٹڈ کریکٹر پینوکیو پر بھی لائیو ایکشن مووی، حال ہی میں ریلیز ہونے والی ڈزنی مووی سینڈریلا نے باکس آفس پر راج کرکے دھاک بٹھائی۔ مووی کی کامیابی ...

شردھا کپور اب بھی ہیں موہت کی پسند

چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے موہت سوری کی فلم سے شردھا کو آؤٹ کر دیا ہے۔ لیکن عالیہ بھٹ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ شردھا اب بھی اسی فلم کا حصہ ...

رنویر سنگھ کا بھی بن رہے ہیں مادام تساؤ میوزیم کاحصہ

حال ہی میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں لگا ہے کترینا کیف کا مجسمہ اور اب امکان یہی ہے کہ رنویر سنگھ بھی یہاں سجنے والے ہیں۔ دپیکا پڈوکون کے دل کا چین رنویر سنگھ کے پرستار چاہتے ہیں کہ ان کا بھی مومی مجسمہ لگے۔ بجھوائی گئی ہیں عرضیاں میوزیم انتظامیہ کو جس ...

نریندر مودی سہ ملکی دورے میں پیرس پہنچ گئے

ممبئی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں پیرس پہنچ گئے۔ بھارت میں دفاع اور