تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ تہذیبیں؛ پھلتی پھولتی ہیں، فنا اور گمشدہ ہو جاتی ہیں۔ بعض اوقات یہ بہت سرعت سے فنا ہوتی ہیں، بعض اوقات آہستہ آہستہ اپنی موت تک پہنچتی ہیں۔ اور بعض اوقات، جیسے سلطنت روم، اس تہذیب کی گونج آنے والی ثقافتوں میں نئی زندگی پاجاتی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دوربین اور شمارندے کے زمانوں سے بہت قبل، البتانی چند انتہائی سنجیدہ فلکیاتیاحتسب کا تخمینہ لگائے گا۔ کوئی 489 ستاروں کی فہرست تیار کرنے کے ساتھ ساتھ وہ سال میں 365 دن 5 گھنٹے 48 دقیقوں اور 24 ثانیوں کا درست تخمینہ نکالے گا، اس کا حساب کتاب بہت بعد جوہری گھنٹے اور دوربینوں کی مدد سے اخذ کیئے جانے والے حساب کتاب سے محض چند دقیقے مختلف ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ماخذ:- Lost History: Michael Hamilton Morgan
علمی جوش و ولولے کے تحت 32,500 مضامین لکھنے پر اردو ویکیپیڈیا اپنے صارفین کا ممنونِ احسان ہے۔
میلکم ایکس (پیدائشی نام: میلکم لٹل) جو الحاج ملک الشہباز کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں ایک سیاہ فام مسلمان اور نیشن آف اسلام کے قومی ترجمان تھے۔ وہ 19 مئی1925ء کو امریکہ کی ریاست نیبراسکا میں پیدا ہوئے اور 21 فروری1965ء کو نیو یارک شہر میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔ وہ مسلم مسجد اور آرگنائزیشن آف ایفرو امریکن کمیونٹی کے بانی بھی تھے۔
ان کی زندگی میں کئی موڑ آئے اور وہ ایک منشیات فروش اور ڈاکو بننے کے بعد گرفتار ہوئے اور رہائی کے بعد امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کا علم بلند کیا اور دنیا بھر میں سیاہ فاموں کے سب سے مشہور رہنما بن گئے۔ بعد ازاں انہیں شہید اسلام اور نسلی برابری کے رہنما کہا گیا۔ وہ نسلی امتیاز کے خلاف دنیا کے سب سے بڑے انسانی حقوق کے کارکن کے طور پر ابھرے۔
1964ء میں حج بیت اللہ کے بعد انہوں نے نیشن آف اسلام کو خیر باد کہہ دیا اور عام مسلمان کی حیثیت اختیار کر لی۔ اس کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں نیو یارک میں قتل کردیئے گئے۔ نیشن آف اسلام کے تین کارکنوں کو ان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا لیکن کہا جاتا ہے۔ امریکی حکومت کے بھی ان کے قتل کی سازش میں ملوث تھی۔ مکمل مقالہ
For non-Urdu-speakers: If you have any comments or questions, you can leave a message in English HERE. See also, LOCAL URDU EMBASSY. If you are interested, see How to read Urdu script.
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے علاوہ دس غیر مستقل اراکین بھی ہوتے ہیں جن کو جنرل اسمبلی دو دو سال کے لیے منتخب کرتی ہے۔(مزید)
کولہے کی ہڈیاں کسی ہڈی سے مشابہت نہیں رکھتیں اور بے قاعدہ انداز میں جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا نام بھی کوئی نہیں ہوتا.(مزید)
ایڈز کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے اس کا وائرس انسانی جسم میں کئی مہینوں یا برسوں تک رہ سکتا ہے۔(مزید)
ستمبر 1980ء میں جب عراق نے ایران پر حملہ کیا تو صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ 3 دن میں تہران پر قبضہ کر لیں گے۔(مزید)
کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں کھیلا گیا، ہر چار سال بعد یہ عالمی مقابلہ ہوتا ہے جبکہ خواتین کا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے۔(مزید)
انڈونیشیا کے جنرل سہارتو نے جب اقتدار چھوڑا تو ان کی خفیہ دولت 35 بلین امریکی ڈالر تھی۔(مزید)
سولہویں صدی کے آخر تک یعنی 1564ء تک نیا سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا تھا۔(مزید)
اردو ویکیپیڈیا کے معیار اور کوششوں کو دیکھ کر ایک گمنام صارف کی جانب سے تبادلۂ خیال ثقبِ اسود پر درج کیا گیا ایک تبصرہ۔
Wikipedia has done a great job in establishing a authentic source of information of encyclopedia in urdu language that is really un paralleled I have ever seen on the web. Wikipedia no doubt deserves the congratulations from all Urdu readers on reaching around the covered topics. Wikipedia has taken utmost care about the linguistic values that could be thought possible.
ویکیپیڈیا دنیا کی مختلف زبانوں میں بیک وقت شائع ہوتا ہے۔ اصل ویکیپیڈیا کا آغاز انگریزی میں 2001 (2001) میں ہوا۔ اردو ویکیپیڈیا فی الوقت 32,500 مضامین پر مشتمل ہے۔ بہت سے دیگر ویکیپیڈیا بھی موجود ہیں؛ جن میں سے کچھ بڑے ویکیپیڈیا درج ذیل ہیں: