صفحہ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صفحہ تازہ کیجیے

جمعہ 7 فروری 2014ء

ویکیپیڈیاKhushamdeednbg.png
ایک دائرة المعارف، جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔
26,617 مقالات، اردو میں

جائزہتلاشمعاونتشاملاہم وسائلدس_بڑےفہارستزمرہ جاتتصاویر

خبروں میں

بچہ مزدوری
  • لاہور میں دس سالہ بچی ارم جو گھریلو ملازمہ تھی، آجرہ کے تشدد سے ہلاک۔ اوکاڑہ کی رہائشی پر پیسے چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔
  • سوڈان سے علیحدہ ہونے والے جنوبی سوڈان میں صدر اور سابق نائب صدر کے حامیوں میں خانہ جنگی۔
  • تثم سکّہ کا سب سے بڑا بٹوہ امریکی ایف بی آئی کے ہاتھ لگ گیا۔
  • عدالت اعظمی کے متواتر احکامات پر لاپتہ افراد مقدمہ میں خفیہ اداروں کی غیر قانونی تحویل میں 35 میں سے 14 افراد حکومت عدالت میں پیش کر سکی۔
  • چینی بھرے میٹھے مشروب پینے سے الزائمر اور دماغی خرف لاحق ہونے کی طبّی تحقیق۔
  • افغان سرحد کے قریب دہشت حملے میں پاکستان کے اعلی فوجی افسر شہید۔
  • دریائی پانی معاہدہ خلاف ورزی میں ملوث رشوت خور افسران کو حکومت سزا دینے پر آمادہ نہیں۔آبی لجنہ کا سربراہ جمات علی شاہ کینیڈا فرار۔

تاریخ ضائع و گمشدہ

اسلامی تہذیب کا عروج ، توسیع ، زوال اور انبعاث؛ اس دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم ترین رزمیہ کو بیان کرتا ہے۔ گذشتہ چودہ سوسال کے عرصے میں مسلم فلاسفہ و شعرا، فنکار و سائنسدان، امرا و مزدور مل کر ایسی منفرد ثقافت تیار کرتے ہیں کہ جو بلاوسطہ یا بلواسطہ ہر براعظم پر موجود معاشرے کو متاثر کرچکی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اولاً، مسلم نظریۂ جہاد --- جس کا بہتر ترجمہ جدوجہد یا کوشش کیا جانا چاہیے بجائے کہ فقط ' مقدس جنگ ' کیا جائے --- نے اسلامی قوتوں کو متحرک کیا۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے ، مذہب کو پھیلانے کی خاطر بڑے پیمانے پر جنگی جدوجہد ، کے طور پر جہاد کو کم ہی توجہ حاصل رہی۔ وہ چیز جس نے جلد ہی تعمیرِ مملکت کے لیے محوری قوت کی حیثیت حاصل کرلی وہ فتح ہونے والے علاقوں کی حکومتی اور شہری تنظیم میں کیا جانے والا منطقی ، منصف اور بامروت (انسان صفت) طرزِ عمل تھا، وہ طرزِ عمل اسلام کی الہامی کتاب میں واضح مقرر کی گئی ہدایات کا عکاس تھا۔

ماخذ:- Science in medieval Islam: Howard R. Turner

علمی جوش و ولولے کے تحت 26,617 مضامین لکھنے پر اردو ویکیپیڈیا اپنے صارفین کا ممنونِ احسان ہے۔


ویکیپیڈیا:منتخب مضمونMmazmoon.PNG

Euler-10 Swiss Franc banknote (front).jpg

لیونہارڈ پال اویلر (پیدائش: 15 اپریل 1707ء وفات: 18 ستمبر 1783ء) سویٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والا نامور ریاضی دان اور طبیعیات دان تھا جس کی عمر کا بیشتر حصہ جرمنی اور روس میں گزرا۔ اس نے ریاضی کی بہت سی شاخوں میں کام کیا اور بہت اہم دریافتیں کیں۔ حسابان، نظریۂ گروہ، نظریۂ عدد، اطلاقی ریاضیات، تالیفیات، ہندسہ، فلکیات، طبیعیات اور ریاضی کی بہت سی شاخوں میں قابل قدر کام کیا۔ نیز اس نے دالہ کا تصور بھی متعارف کرایا۔ لیونہارڈ اویلر ریاضی کے ہر دور میں موجود عظیم ریاضی دانوں کی فہرست میں ہمیشہ نمایاں مقام پر فائز رہا۔ اس کی تمام معیاری تصانیف کو اگر یکجا کیا جائے تو بآسانی 60 سے 80 جلدیں شائع کی جاسکتی ہیں۔ اویلر 15 اپریل 1707ء کو سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں پال اویلر کے گھر پیدا ہوا۔ اس کی ماں مارگریٹ بروکر ایک پادری کی بیٹی تھی۔ اویلر کی دو چھوٹی بہنیں آنا ماریہ اور ماریہ میڈگلن بھی تھیں۔ اویلر کی پیدائش کے فوراً بعد یہ خاندان ریہین منتقل ہو گیا۔ اویلر نے اپنے بچپن کا کافی حصہ یہاں گزارا۔ پال اویلر کے برنولی خاندان سے کافی دوستانہ تعلقات تھے اور وہ جون برنولی جو اُس وقت یورپ کا چوٹی کا ریاضی دان تھا دوست تھا، بعد میں اسی نے نوجوان اویلر پر گہرا اثر ڈالا۔ اویلر نے اپنی رسمی تعلیم بازیل سے شروع کی اور 13 سال کی عمر میں جامعہ بازیل میں داخلہ لے لیا۔ 1723ء میں اویلر نے فلسفہ میں ماسٹر کیا جہاں اس نے رینے دیکارت اور نیوٹن کے فلسفے کے تقابلی جائزے پر تحقیقی مقالہ لکھا۔ اس وقت جون برنولی اسے ہفتہ کی شام کو پڑھایا کرتا تھا۔ اس نے جلد ہی محسوس کر لیا کہ نوجوان اویلر ریاضی میں خاصا ذہین واقع ہوا ہے۔ چونکہ اس کا باپ اسے پادری بنانا چاہتا تھا اس لیے اویلر اس وقت اپنے باپ کی خواہش پر الٰہیات، یونانی اور عبرانی پڑھ رہا تھا۔ لیکن جون برنولی نے اس کے باپ کو قائل کرلیا کہ اویلر کی منزل ایک عظیم ریاضی دان بننا ہے۔ 1726ء میں اس نے آواز کے انتشار پر ایک مقالہ لکھا۔ اس وقت وہ جامعہ بازیل میں کوئی مقام حاصل کرنا چاہ رہا تھا لیکن اس میں اسے ناکامی ہوئی۔ 1727ء میں وہ پیرس اکادمی کے زیر اہتمام ایک سالانہ مقابلہ میں شریک ہوا جس میں اویلر نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ بعد ازاں اویلر نے یہ مقابلہ اپنی زندگی میں 12 دفعہ جیتا۔ مکمل مقالہ
ویکیپیڈیا:منتخب مضمونMtasweer.PNG
Zipper animated.gif

ایک حراک (animation) جو کہ سحاب کے آلیہ (mechanism) کی وضاحت کر رہا ہے

اگر آپ کو اس صفحے پر چند (یا کئی) الفاظ اجنبی لگ رہے ہوں تو درج ذیل صفحے پر نظر ڈالنا مفید ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔
Computer Terms in Urdu
شمارندی مسردشمارندی مسرد
شمارندی مسردShumarindimasrad.PNG

اگر قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت ہے، تو اردو ویکیپیڈیا پر یہ طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے۔

مزید اقوال

آسان الفاظ میں سائنس
باب:بچوں کی سائنسHILLGIALLO meccanismo.png
باب:بچوں کی سائنسBachonkisci2.png
Don't You Know Urdu
For non-Urdu-speakers: If you have any comments or questions, you can leave a message in English HERE. See also, LOCAL URDU EMBASSY. If you are interested, see How to read Urdu script.
وثق - کیا آپ کو معلوم ہےMaloom2.PNG
وثق - کیا آپ کو معلوم ہےNuvola apps kpdf.png
  • سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے علاوہ دس غیر مستقل اراکین بھی ہوتے ہیں جن کو جنرل اسمبلی دو دو سال کے لیے منتخب کرتی ہے۔(مزید)
  • کولہے کی ہڈیاں کسی ہڈی سے مشابہت نہیں رکھتیں اور بے قاعدہ انداز میں جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا نام بھی کوئی نہیں ہوتا.(مزید)
  • ایڈز کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے اس کا وائرس انسانی جسم میں کئی مہینوں یا برسوں تک رہ سکتا ہے۔(مزید)
  • ستمبر 1980ء میں جب عراق نے ایران پر حملہ کیا تو صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ 3 دن میں تہران پر قبضہ کر لیں گے۔(مزید)
  • کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں کھیلا گیا، ہر چار سال بعد یہ عالمی مقابلہ ہوتا ہے جبکہ خواتین کا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے۔(مزید)
  • انڈونیشیا کے جنرل سہارتو نے جب اقتدار چھوڑا تو ان کی خفیہ دولت 35 بلین امریکی ڈالر تھی۔(مزید)
  • سولہویں صدی کے آخر تک یعنی 1564ء تک نیا سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا تھا۔(مزید)
رابطے کے لیے نیچے؛ پیغام یا تبصرہ ! پر ٹک کیجیے


صفحہ اولDarodiwaar.png

شاعر: اقبال

ویکیپیڈیا:منتخب مضمونIbaarat2.PNG

اردو دائرہ المعارف پر Robot کے لیۓ اختیار کی جانے والی اصطلاح -- روبالہ -- کے بارے میں ایک فاضل ریاضیات و ماہر برقی ہندسیات کا تبصرہ۔
میں نے روبوٹ اور روبالہ پر آپ کا تجزیہ دیکھا ہے۔ مجھے یہ اصطلاح بے حد پسند آئی ہے۔ اگرچہ اس میں خودکار مشین اور روبوٹ کا فرق مکمل طور پر واضح نہیں ہوتا تاہم یہ نام صوتی طور پر اتنا عمدہ ہے کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں مستقبل میں اپنے کسی تحقیقی کام کا نام روبالہ رکھنا چاہوں گا۔ اردو میں روبوٹ کی نسبت روبالہ کی مقبولیت میرے نزدیک کچھ مشکل ہے۔ تاہم آپ اس اصطلاح کو ضرور وکیپیڈیا پر متعارف کروائیں۔
محمد ابوبکر ۔ Masters of Mathematics and Ph.D in Electrical engineering

نئی عبارت کے لیے صفحہ تازہ کیجیے!

  • سائنس ، ریاضی و دیگر اہم مضامین کی تَصَفّح (برا‌ؤزنگ) ، انگریزی SPELLING سے بھی کی جاسکتی ہے۔
  • اگر آپ کے پاس اردو کلیدی تختہ (keyboard) نہیں، تو مدد برائے تلاش (SEARCH) دیکھیں۔
  • اگر آپکو کسی اصطلاح کا ترجمہ درکار ہے تو آپ اسے مطلوب الفاظ پر لکھ کر پوچھ سکتے ہیں۔
  • اپنی تحریر میں انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط اور وہاں انگریزی مضمون میں دیے گئے زمرہ جات (categories) بھی درج کیجیے۔ (دیکھیں رہنمائے اسلوب)
منصوبہ:ہدایات برائے تحریرIntabah.PNG
صفحہ اولKASEERKHUSH.png
تمام
مقالات
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س
ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ھ ی ے
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
زمرہ:دس بڑےZumrajaat.PNG
زمرہ:ابوابAbwaab.PNG


وکیپیڈیا ساتھی منصوبے

دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں: