تاریخ ضائع و گمشدہ
|
اسلامی تہذیب کا عروج، توسیع، زوال اور انبعاث؛ اس دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم ترین رزمیہ کو بیان کرتا ہے۔ گذشتہ چودہ سوسال کے عرصے میں مسلم فلسفی و شعراء، فنکار و سائنسدان، امرا و مزدور مل کر ایسی منفرد ثقافت تیار کرتے ہیں کہ جو بلاواسطہ یا بلواسطہ ہر براعظم پر موجود معاشرے کو متاثر کرچکی ہے --- اولاً، مسلم نظریۂ جہاد --- جس کا بہتر ترجمہ جد و جہد یا کوشش کیا جانا چاہیے بجائے کہ فقط "مقدس جنگ" کیا جائے --- نے اسلامی قوتوں کو متحرک کیا۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے، مذہب کو پھیلانے کی خاطر بڑے پیمانے پر جنگی جد و جہد کے طور پر جہاد کو کم ہی توجہ حاصل رہی۔ وہ چیز جس نے جلد ہی تعمیرِ مملکت کے لیے محوری قوت کی حیثیت حاصل کرلی وہ فتح ہونے والے علاقوں کی حکومتی اور شہری تنظیم میں کیا جانے والا منطقی، منصف اور بامروت (انسانی صفت) طرزِ عمل تھا، وہ طرزِ عمل اسلام کی الہامی کتاب میں واضح مقرر کی گئی ہدایات کا عکاس تھا۔
ماخذ:- Science in medieval Islam: Howard R. Turner
|
|
|
|
خبروں میں
|
- پاکستان میں پانی کی شدید قلّت کی پیشن گوئی۔ وجوہات میں بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی مبینہ خلاف ورزی میں دریاؤں پر بندوں کی تعمیر۔
- پاکستان میں 11 مئی 2013 کے انتخابات شروع۔ وفاق اور صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے جا رہے۔ 100 وفاقی نششتوں پر سخت مقابلہ۔
- لاہور میں انتخابی جلسہ گاہ کے سٹیج پر چڑھتے ہوئے عمران خان گِر کر زخمی ہو گئے، ان کے سَر اور کمر میں چوٹیں آئیں۔ ان کو شوکت خانم ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
|
|
کاغذی کے بجاۓ برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی! |
سلطنت عثمانیہ یا خلافت عثمانیہ ( عثمانی ترک زبان: "دولت علیہ عثمانیہ"، ترک زبان: Osmanlı Devleti) سن 1299ء سے 1922ء تک قائم رہنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کے حکمران ترک تھے۔ اپنے عروج کے زمانے میں (16 ویں – 17 ویں صدی) یہ سلطنت تین براعظموں پر پھیلی ہوئی تھی اور جنوب مشرقی یورپ، مشرق وسطٰی اور شمالی افریقہ کا بیشتر حصہ اس کے زیر نگیں تھا۔ اس عظیم سلطنت کی سرحدیں مغرب میں آبنائے جبرالٹر، مشرق میں بحیرۂ قزوین اور خلیج فارس اور شمال میں آسٹریا کی سرحدوں، سلوواکیہ اور کریمیا (موجودہ یوکرین) سے جنوب میں سوڈان، صومالیہ اور یمن تک پھیلی ہوئی تھی۔ مالدووا، ٹرانسلوانیا اور ولاچیا کے باجگذار علاقوں کے علاوہ اس کے 29 صوبے تھے۔ سلاجقہ روم کی سلطنت کے خاتمے کے بعد اناطولیہ میں طوائف الملوکی پھیل گئی اور مختلف سردار اپنی اپنی خود مختیار ریاستیں بنا کر بیٹھ گئے جنہیں غازی امارات کہا جاتا تھا۔ 1300ء تک زوال کی جانب گامزن بازنطینی سلطنت اناطولیہ میں واقع اپنے بیشتر صوبے ان غازی امارتوں کے ہاتھوں گنوا بیٹھی۔ انہی امارتوں میں سے ایک مغربی اناطولیہ میں اسکی شہر کے علاقے میں واقع تھی جس کے سردار عثمان اول تھے۔ کہا جاتا ہے کہ جب ارطغرل ہجرت کر کے اناطولیہ پہنچے تو انہوں نے دو لشکروں کو آپس میں برسر پیکار دیکھا جن میں سے ایک تعداد میں زیادہ اور دوسرا کم تھا اور اپنی فطری ہمدردانہ طبیعت کے باعث ارطغرل نے چھوٹے لشکر کا ساتھ دیا اور 400 شہسواروں کے ساتھ میدان جنگ میں کود پڑے۔
|
|
|
اگر آپ کو اس صفحے پر چند (یا کئی) الفاظ اجنبی لگ رہے ہوں تو درج ذیل صفحے پر نظر ڈالنا مفید ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔
|
|
|
اگر قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت ہے، تو اردو ویکیپیڈیا پر یہ طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے۔
|
|
|
|
|
- سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے علاوہ دس غیر مستقل اراکین بھی ہوتے ہیں جن کو جنرل اسمبلی دو دو سال کے لیے منتخب کرتی ہے۔(مزید)
- کولہے کی ہڈیاں کسی ہڈی سے مشابہت نہیں رکھتیں اور بے قاعدہ انداز میں جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا نام بھی کوئی نہیں ہوتا.(مزید)
- ایڈز کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے اس کا وائرس انسانی جسم میں کئی مہینوں یا برسوں تک رہ سکتا ہے۔(مزید)
- ستمبر 1980ء میں جب عراق نے ایران پر حملہ کیا تو صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ 3 دن میں تہران پر قبضہ کر لیں گے۔(مزید)
- کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں کھیلا گیا، ہر چار سال بعد یہ عالمی مقابلہ ہوتا ہے جبکہ خواتین کا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے۔(مزید)
- انڈونیشیا کے جنرل سہارتو نے جب اقتدار چھوڑا تو ان کی خفیہ دولت 35 بلین امریکی ڈالر تھی۔(مزید)
- سولہویں صدی کے آخر تک یعنی 1564ء تک نیا سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا تھا۔(مزید)
|
|
|
رابطے کے لیے نیچے؛ پیغام یا تبصرہ ! پر ٹک کیجیے
|
|
|
اردو زبان کا اعلٰی ذوق رکھنے والے ایک قاری کے اردو ویکیپیڈیا کے بارے میں خیالات:
- میں یونہی صفحات الٹ رہا تھا کہ خالص اردو کی خوشبو سے رچے ہوئے ان صفحات سے مڈبھیڑ ہو گئی ۔ انگریز ی سے آلودہ زبان کے اس ماحول میں ایسی مصفا زبان کو غنیمت جان کر میں دیوانِ عام میں داخلے کی جسارت کر بیٹھا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
- دعا کرتا ہوں کہ اردو کے باغ کو اسی طرح کے مالی ملتے رہیں ۔ سچ پوچھیے تو اس زرق برق اور چکاچوند سے چور ماحول میں سطحیت سے آلودہ گفتگو اور خیالات، علم سے عاری معلومات اور تدبر سے عاری دانش نے ہمارے دیوالیے پن کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایسے میں آپ کے اس کوچے میں دو گھڑی کو بیٹھ جانا دل کی تسلی کا سامان کرتا ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔۔۔۔۔۔۔
|
- سائنس ، ریاضی و دیگر اہم مضامین کی تَصَفّح (براؤزنگ) ، انگریزی SPELLING سے بھی کی جاسکتی ہے۔
- اگر آپ کے پاس اردو کلیدی تختہ (keyboard) نہیں، تو مدد برائے تلاش (SEARCH) دیکھیں۔
- اگر آپکو کسی اصطلاح کا ترجمہ درکار ہے تو آپ اسے مطلوب الفاظ پر لکھ کر پوچھ سکتے ہیں۔
- اپنی تحریر میں انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط اور وہاں انگریزی مضمون میں دیے گئے زمرہ جات (categories) بھی درج کیجیے۔ (دیکھیں رہنمائے اسلوب)
|
وکیپیڈیا ساتھی منصوبے
دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں: