علمی جوش و ولولے کے تحت 23,599 مضامین لکھنے پر اردو ویکیپیڈیا اپنے صارفین کا ممنونِ احسان ہے۔ |
اسلامی تہذیب کا عروج ، توسیع ، زوال اور انبعاث؛ اس دنیا کی تاریخ میں ایک عظیم ترین رزمیہ کو بیان کرتا ہے۔ گذشتہ چودہ سوسال کے عرصے میں مسلم فلاسفہ و شعرا، فنکار و سائنسدان، امرا و مزدور مل کر ایسی منفرد ثقافت تیار کرتے ہیں کہ جو بلاوسطہ یا بلواسطہ ہر براعظم پر موجود معاشرے کو متاثر کرچکی ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اولاً، مسلم نظریۂ جہاد --- جس کا بہتر ترجمہ جدوجہد یا کوشش کیا جانا چاہیے بجائے کہ فقط ' مقدس جنگ ' کیا جائے --- نے اسلامی قوتوں کو متحرک کیا۔ لیکن حکمرانوں کی جانب سے ، مذہب کو پھیلانے کی خاطر بڑے پیمانے پر جنگی جدوجہد ، کے طور پر جہاد کو کم ہی توجہ حاصل رہی۔ وہ چیز جس نے جلد ہی تعمیرِ مملکت کے لیے محوری قوت کی حیثیت حاصل کرلی وہ فتح ہونے والے علاقوں کی حکومتی اور شہری تنظیم میں کیا جانے والا منطقی ، منصف اور بامروت (انسان صفت) طرزِ عمل تھا، وہ طرزِ عمل اسلام کی الہامی کتاب میں واضح مقرر کی گئی ہدایات کا عکاس تھا۔
ماخذ:- Science in medieval Islam: Howard R. Turner
|
|

مرگ انبوہ جسے انگریزی میں Holocaust بھی کہا جاتا ہے دراصل دوسری جنگ عظیم کے دوران قتلِ عام کا شکار ہونے والے تقریباً یہودیوں کی جرمنی کے چانسلر ہٹلر کی نازی افواج کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت سے منسوب ہے۔ اس کو یہودیوں کی نسل کشی بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ہالوکاسٹ دراصل یونانی لفظ ὁλόκαυστον سے بنا ہے، جس کے معنی ہیں “مکمل جلادینا“۔ اس طرح سے لاکھوں یہودی مرد، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے علاوہ اشتراکیت پسندوں، پولینڈ کے مشترکہ قومیت کے حامل باشندے، غلاموں، معذوروں، ہم جنس پرستوں، سیاسی اور مذہبی اقلیتوں کو انتہائی بے دردی سے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ تاہم بیشتر ماہرین دیگر قومیتی و مذہبی افراد کے قتلِ عام کو مرگِ انبوہ کا حصہ ماننے سے صریحاً انکار کرتے ہوئے، اس کو یہودیوں کا قتلِ عام قرار دیتے ہیں یاجسے نازیوں نے “یہودیوں کے سوال کا حتمی حل“ قراردیا۔ اگر نازی افواج کی بربریت کا شکار ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جائے تو یہ تعداد تقریباً نو سے گیارہ ملین (90 لاکھ سے ایک کڑور دس لاکھ) تک جا پہنچتی ہے۔ یہ انسانیت سوز مظالم و نسل کشی کی مہم مرحلہ وار انجام دی گئی۔ یہودیوں کو مہذب معاشرے سے الگ کردینے کی قانون سازی دوسری جنگِ عظیم سے کئی سال پہلے کی جا چکی تھی۔ خصوصی توجیہی کیمپس میں قیدیوں سے اُس وقت تک غلاموں کی طرح کام لیا جاتا تھا جب تک وہ تھکن یا بیماری کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں نہ چلے جائیں۔ جب نازی فتوحات کا سلسلہ مشرقی یورپ میں پہنچا تو اینساٹزگروپین (جرمنی کی خصوصی ٹاسک فورس) کو یہ ہدف دیا گیا کہ یہودیوں اور سیاسی حریفوں کو بے دریغ قتل کر دیا جائے۔ یہودیوں اور رومانیوں کو سینکڑروں میل دور بنائے گئے، مقتل گاہوں پر جانوروں کی طرح کی ریل گاڑیوں میں ٹھونس کر گھیتو منتقل کردیا گیا، جہاں زندہ پہنچ جانے کی صورت میں اُنہیں گیس چیمبر کے ذریعے موت کے گھاٹ اُتار دیا جاتا۔ جرمنی کے تمام افسرِ شاہی اس عظیم نسل کشی میں پیش پیش تھے، جس نے اس ملک کو “نسل کشی کے اڈے“ میں تبدیل کردیا۔
|
|
|
اگر آپ کو اس صفحے پر چند (یا کئی) الفاظ اجنبی لگ رہے ہوں تو درج ذیل صفحے پر نظر ڈالنا مفید ہوسکتا ہے ۔۔۔۔۔
|
|
|
اگر قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت ہے، تو اردو ویکیپیڈیا پر یہ طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے۔
|
|
|
|
|
- سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے علاوہ دس غیر مستقل اراکین بھی ہوتے ہیں جن کو جنرل اسمبلی دو دو سال کے لیے منتخب کرتی ہے۔(مزید)
- کولہے کی ہڈیاں کسی ہڈی سے مشابہت نہیں رکھتیں اور بے قاعدہ انداز میں جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا نام بھی کوئی نہیں ہوتا.(مزید)
- ایڈز کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے اس کا وائرس انسانی جسم میں کئی مہینوں یا برسوں تک رہ سکتا ہے۔(مزید)
- ستمبر 1980ء میں جب عراق نے ایران پر حملہ کیا تو صدام حسین نے کہا تھا کہ وہ 3 دن میں تہران پر قبضہ کر لیں گے۔(مزید)
- کرکٹ کا پہلا عالمی کپ 1975ء میں کھیلا گیا، ہر چار سال بعد یہ عالمی مقابلہ ہوتا ہے جبکہ خواتین کا کرکٹ عالمی کپ 1973ء سے کھیلا جا رہا ہے۔(مزید)
- انڈونیشیا کے جنرل سہارتو نے جب اقتدار چھوڑا تو ان کی خفیہ دولت 35 بلین امریکی ڈالر تھی۔(مزید)
- سولہویں صدی کے آخر تک یعنی 1564ء تک نیا سال مارچ کے آخر میں شروع ہوتا تھا۔(مزید)
|
|
|
رابطے کے لیے نیچے؛ پیغام یا تبصرہ ! پر ٹک کیجیے
|
|
|
اردو دائرہ المعارف پر Robot کے لیۓ اختیار کی جانے والی اصطلاح -- روبالہ -- کے بارے میں ایک فاضل ریاضیات و ماہر برقی ہندسیات کا تبصرہ۔
میں نے روبوٹ اور روبالہ پر آپ کا تجزیہ دیکھا ہے۔ مجھے یہ اصطلاح بے حد پسند آئی ہے۔ اگرچہ اس میں خودکار مشین اور روبوٹ کا فرق مکمل طور پر واضح نہیں ہوتا تاہم یہ نام صوتی طور پر اتنا عمدہ ہے کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں مستقبل میں اپنے کسی تحقیقی کام کا نام روبالہ رکھنا چاہوں گا۔ اردو میں روبوٹ کی نسبت روبالہ کی مقبولیت میرے نزدیک کچھ مشکل ہے۔ تاہم آپ اس اصطلاح کو ضرور وکیپیڈیا پر متعارف کروائیں۔
محمد ابوبکر ۔ Masters of Mathematics and Ph.D in Electrical engineering
|
- سائنس ، ریاضی و دیگر اہم مضامین کی تَصَفّح (براؤزنگ) ، انگریزی SPELLING سے بھی کی جاسکتی ہے۔
- اگر آپ کے پاس اردو کلیدی تختہ (keyboard) نہیں، تو مدد برائے تلاش (SEARCH) دیکھیں۔
- اگر آپکو کسی اصطلاح کا ترجمہ درکار ہے تو آپ اسے مطلوب الفاظ پر لکھ کر پوچھ سکتے ہیں۔
- اپنی تحریر میں انگریزی ویکیپیڈیا کا ربط اور وہاں انگریزی مضمون میں دیے گئے زمرہ جات (categories) بھی درج کیجیے۔ (دیکھیں رہنمائے اسلوب)
|
وکیپیڈیا ساتھی منصوبے
دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کو موسسۃ الویکیمیڈیا کے تحت چلایا جاتا ہے، جس کے زیر انتظام متعدد دیگر کثیر اللسانی اور آزاد منصوبے بھی روبہ عمل ہیں: