’ادارے اپنی حدود میں رہیں‘
2011-07-28
BBC News

وزیر اعظم گیلانی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیچیدہ قومی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے
پاکستان کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حالیہ اقدامات کے بعد اپنے آئینی اختیارات کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی نو سالہ جدوجہد اور عظیم قربانی کے نتیجے میں بحال ہوئی ہے اور ہم اسے ضائع ہونے نہیں دیں گے۔
...
 
’صدر اوباما بِل کو ویٹو کر دیں‘
2011-07-28
BBC News

وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی سے بل کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے پاکستان اور کئی عرب ملکوں کو دی جانے والی امداد مشروط کرنے والے بِل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بل کو رکوانے کی کوشش کریں گی۔
...
 
ناروے: آزاد تحقیقاتی کمیشن کا اعلان
2011-07-28
BBC News

ناروے کے وزیر اعظم یینس اسٹالٹین برگ نے دارالحکومت اوسلو میں جمعے کو ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن ان واقعات میں چھہتر افراد افراد کی ہلاکت اور پولیس کے کردار کا جائزہ لے گا جس پر الزام ہے کہ اس کا ردعمل بہت سست تھا۔
اسکے علاوہ جن علاقوں میں تشدد کے یہ واقعات ہوئے تھے وہاں کے لیے محکمہ پولیس میں مزید ایک سو آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں۔
...
 
’آئین کا دفاع اور تحفظ کیا جائے گا‘
2011-07-28
BBC News

فل کورٹ سے اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے عدالت کے سینیئر ترین جج جسٹس جاوید اقبال کی خدمات کو سراہا
سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئین کا دفاع اور تحفظ کیا جائے گا اور حالات کچھ بھی ہوں آئین سے انحراف نہیں کرنے دیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی صدارت میں ہوا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام پندرہ ججوں نے شرکت کی۔
...
 
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں..... از............. عزیز بلگامی
2011-07-28
Aalmi Akhbar

 

چاہے جیسی بھی ہو شورشِ ایں و آں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
داؤ پر لگ گیے ذہن و دل، جسم و جاں ۔۔۔ امن کی فاختہ کھو گئی ہے کہاں
غم کا سینوں پہ ہے ایک کوہِ گراں ۔۔۔ کھو چکی ہے متاعِ سکونِ جہاں
بم دھماکوں کی ہر گونج کے درمیاں
ہم کو دینی ہے امن و اماں کی اذاں
شر پسندی کا چھایا ہوا ہے فسوں ۔۔۔ کیا لکھوں ، کیا پڑھوں، کیاسنوں ، کیا کہوں
...
 
پاکستان میں پہلی بار پاکستانی شہری کے جنوم کا مکمل خاکہ تیارکرلیا
2011-07-28
Aalmi Akhbar
جامعہ کراچی کے سینٹر فارمالیکیولرمیڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ سے وابسطہ ڈاکٹر پنجوانی نے چین کے بیجنگ جنومکس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار پاکستانی شہری کے جنوم کا مکمل خاکہ تیارکرلیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سابق وفاقی وزیرپروفیسرڈاکٹرعطاء الرحمان نے جو جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز کے پیٹرن بھی ہیں خود کو رضا کارانہ طورپرپیش کیا۔ پاکستان میں اس منصوبے کے سربراہ ڈاکٹراقبال چوہدری نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جہاں یہ کام سرانجام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ، یورپ، افریقہ، بھارت کے شہریوں کے علاوہ یہودیوں کے جنوم کے مکمل نقشے تیار کیے گئے ہیں۔
...
 
دورہ زمبابوے:سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو بھی جاری رہے گا
2011-07-27
Aalmi Akhbar
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے بیس کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو جمع کرادی ہے۔ دورہ زمبابوےکیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔
...
 
محمود عباس کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرانے کے عزم کا اظہار
2011-07-27
Aalmi Akhbar
فلسطینی صدر محمود عباس نے  کہا ہے کہ وہ مجوزہ آزاد فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی رکنیت دلانے کے عزم پر قائم ہیں۔

صدر عباس نے یہ بات مغربی کنارے کے شہر رملہ میں بدھ کو فلسطینی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں کہی جس میں رواں برس ستمبر میں فلسطینی ریاست  کو عالمی ادارے  کی رکنیت  دلانے کے مجوزہ  منصوبہ پر غور کیا گیا۔
...
 
عدلیہ انتظامیہ پھر تصادم کی راہ پر
2011-07-27
BBC News

سیاسی حلقے عدلیہ اور انتظامیہ دونوں کو ایک ہی صفحے پر نہیں دیکھتے
پاکستان میں عدالتی احکامات اور سرکار کی جانب سے ان پر ردِعمل کو ذرائع ابلاغ میں بظاہر محاذ آرائی ہی سمجھا جارہا ہے۔ سیاسی جماعتیں بھی یہی مشورہ دے رہی ہیں کہ محاذ آرائی سے گریز اور جمہوری اداروں کے احترام کا راستہ اپنایا جائے۔
...
 
لندن اولمپک مقابلوں کی الٹی گنتی شروع
2011-07-27
BBC News

کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن اور برٹش کونسل نے لندن اولمپکس کے سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا
آئندہ سال لندن میں ہونے والے اولمپکس اب ٹھیک ایک سال کی دوری پر ہیں اور اس سلسلے میں فائنل’ کاؤنٹ ڈاؤن‘ شروع ہوگیا ہے۔
لندن اور دنیا کے مختلف شہروں میں اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
...
 
نواز شریف جماعت کے صدر منتخب
2011-07-27
BBC News

سیکریٹری جنرل کا عہدہ فی الحال خالی ہے اور احسن اقبال قائم مقام سیکریٹری جنرل کے طور پر کام کریں گے
پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے میاں نواز شریف کو دس برس بعد دوبارہ پارٹی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا ہے۔
کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد اجلاس میں راجہ ظفر الحق کو چیئرمین، مخدوم جاوید ہاشمی کو سینئر نائب صدر، احسن اقبال ڈپٹی سیکریٹری جنرل، ایاز صادق کو سیکریٹری مالیات، مشاہداللہ خان کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔ جبکہ سردار یعقوب ناصر، سید غوث علی شاہ، سرتاج عزیز اور سردار سکندر حیات کو نائب صدر منتحب کیا گیا۔
...
 
میاں نواز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور سرتاج عزیز کو سیکرٹری جنرل منتخب ...
2011-07-27
Aalmi Akhbar
مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں میاں نواز شریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور سرتاج عزیز کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ۔
...
 
سلیم شہزاد کمیشن میں ڈاکٹروں اور صحافیوں کے بیانات قلمبند
2011-07-27
Aalmi Akhbar
سلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں بعض صحافیوں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ کمیشن آئندہ چند روز میں سلیم شہزاد کی لاش اور گاڑی ملنے والی جگہوں کا دورہ کریگا۔
...
 
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی دورہ پاکستان ...
2011-07-27
Aalmi Akhbar
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے دی جانے والی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ۔

حنا ربانی کھر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں بھارتی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی جو انہون نے قبول کر لی ۔ اس موقع پر پاک بھارت وزراءخارجہ ملاقات اور دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان کی وزیر خارجہ نے حزب مخالف کے رہنما ایل کے ایڈاوانی سے بھی ملاقات کی۔
...
 
’او ایس ڈی افسر کو کل تک بحال کریں‘
2011-07-27
BBC News

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کی پولیس کے سربراہ کی تعیناتی وزیر اعظم کا اختیار ہے
سپریم کورٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سہیل خان کو افسر بکار خاص (او ایس ڈی) بنانے پر وزیر اعظم سے تحریری وضاحت طلب کی ہے اور وفاقی حکومت کو سہیل خان کو اُن کے عہدے پر بحال کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
...
 
`