’مذاکرات کی سربراہی افغان کریں‘
2011-06-29
BBC News

طالبان سے مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت کرے: محمد صادق
پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے طالبان سے ہونے والے مذاکرات کی سربراہی افغان حکومت کرے اور بعد میں اس کی ذمہ داری بھی قبول کرے ۔
یہ بات افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد صادق نے بی بی سی کی نامہ نگار ارم عباسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
...
 
’تبدیلی کی لہر سے سعودی عرب محفوظ نہیں‘
2011-06-29
BBC News

ہمیں قومی بحث کا آغاز کرنا چاہیے: سعودی شہزادی
سعودی عرب کے سابق بادشاہ عبدالعزیز کی سب سے چھوٹی صاحبزادی شہزادی بسما بنت سعود السعود نے کہا ہے کہ دنیائے عرب کو اپنی لپیٹ میں لینے والی تبدیلی کی موجودہ لہر سے سعودی عرب بھی محفوظ نہیں ہے۔
یہ بات انہوں نے بی بی سی عربی کے نامہ نگار طارق ناصر سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے سعودی عرب میں مزید آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
...
 
یونان:دیوالیہ سےبچاؤ کا پروگرام منظور
2011-06-29
BBC News

پارلیمان کے باہر شدید جھڑپیں جاری ہیں
یونانی پارلیمان نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے باوجود اٹھائیس ارب یورو کی امداد کے لیے بچت کے غیر مقبول پروگرام کی منظوری دے دی ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر یونانی پارلیمان نے اس پیکج کو منظور نہ کیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔
...
 
’شمسی ایئربیس خالی کرنے کا کہا ہے‘
2011-06-29
BBC News

اتحادی سپورٹ فنڈ بند ہونے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے: پاکستان وزیر دفاع
وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ بلوچستان میں واقع شمسی ایئر بیس کو خالی کر دے جسے وہ ڈرون حملوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیردفاع احمد مختار نے کہا کہ دو مئی کو ایبٹ آباد میں امریکہ کے یکطرفہ اقدم سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کے اس فقدان کو بات چیت اور مشترکہ کاررائیوں کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے۔
...
 
یونان: بچت کے اقدامات پر غور
2011-06-29
BBC News

مزید ٹیکسوں کے نفاذ سے آمدنی کو بڑھایا جائے گا
یونان کی پارلیمان بچت کے کئی اقدامات پر بحث کر رہی ہے جن کی منظوری یورپی یونین اور آئی ایم ایف سے مزید فنڈز کے حصول کے لیے لازمی ہے۔
پانچ سالہ پروگرام میں گزشتہ ہفتے ہی ترمیم کی گئی تھی جس کے مطابق مزید ٹیکسوں کے نفاذ سے آمدنی کو بڑھایا جائےگا جبکہ اخراجات کی مد میں کٹوتی میں کمی کی جائے گی۔
...
 
خروٹ آباد:رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ
2011-06-29
BBC News

سیکورٹی فورسز نے تین خواتین سمیت پانچ غیر ملکی افراد کو خودکش حملہ آور قرار دے کر ہلاک کردیا تھا
بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا ہے کہ سانحہ خروٹ آباد سے متعلق خصوصی ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کو نہ صرف منظر عام پر لایا جائے گا بلکہ اس کی سفارشات پر بھی عمل کیا جائے گا۔
...
 
پولیس کی لاشیں، کوڑے والےٹرک کا استعمال
2011-06-29
BBC News

نکسلیوں کے حملے میں بہت سےجوان ہلاک ہوچکے ہیں
ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے ساتھ مقابلے میں مارےگئے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو لانے کے لیے کوڑے والے ٹرک کے استعمال پر تنازعہ پیدا ہوگيا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہاں پر مقابلہ ہوا تھا وہاں سے پولیس کی لاشوں کو منتقل کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں تھا اس لیے کوڑے والی گاڑی کا استعمال کرنا پڑا۔
...
 
’ہم حقانی گروپ کے ساتھ ہیں‘
2011-06-29
BBC News

تحریک کے اندر عدل و انصاف بالکل نہیں تھا: فضل سعید حقانی
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے والےکمانڈر نے کہا ہے کہ ان کے گروپ کے جنگجو سرحد پار افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی گروپ کے شانہ بشانہ امریکہ کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
...
 
اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست
2011-06-29
BBC News

ان کے اکیاون اراکین سے دستخط کرانے کے بعد یہ درخواست جمع کرائی گئی ہے: رضا ہارون
متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق اور صوبائی حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی رہنما سید سردار احمد کی قیادت میں اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کے پاس یہ درخواست جمع کرائی۔
...
 
فلسطینی اتھارٹی کے اعلان پر سفارتی ہلچل
2011-06-29
BBC News

امریکہ، فلسطینی اتھارٹی کی درخواست کو ویٹو کرسکتا ہے
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دیے جانے کے سلسلے میں آئندہ دو ماہ کے دوران سفارتی ماحول گرم ہونے کی توقع ہے لیکن اس گرمی سے بھی برف پگھلتی نظر نہیں آرہی۔
واضح رہے کہ پیر کو غرب اردن پر حکمراں فلسطینی اتھارٹی نے باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
...
 
’فوج نے عملاً بلوچستان کا انتظام سنبھال رکھا ہے‘
2011-06-29
BBC News

ایف سی اہلکار بلوچستان میں اس طرح بیٹھے ہیں جیسے فوج کسی علاقے پر قبضہ کر کے بیٹھ جاتی ہے: حنا جیلانی
پاکستان میں حقوق انسانی کے کمیشن نے مطالبہ کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج نے عملاً صوبے کا انتظام سنھبال رکھا ہے اور سیاسی قوتیں اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔
...
 
فیس بک کے مقابلے میں گوگل پلس
2011-06-29
BBC News

گوگل نے گوگل پلس کو ابھی صارفین کی ایک محدود تعداد کے لیے جاری کیا ہے
انٹرنیٹ کے ایک بڑے گروپ گوگل نے فیس بک کے مقابلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ گوگل پلس کا آغاز کر دیا ہے۔
فیس بک کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
...
 
امریکا کا شمسی ائیربیس خالی کرنے کا کہہ دیا، وزیر دفاع احمد مختار
2011-06-29
Aalmi Akhbar
وزیر دفاع احمد مختار نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرقی سرحد پر کوئی خطرہ نہیں ہے ، امریکاکے ساتھ اعتماد میں شدید کمی آئی ہے ، پاکستان نے اسے شمسی ایئر بیس خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔
...
 
لندن میں صدر پاکستان آصف زرداری کے طبی معائنے کیئے جا رہے ہیں
2011-06-29
Aalmi Akhbar
صدر آصف علی زرداری اپنے پرائیویٹ میڈیکل علاج کے لئے لندن میں سرکردہ ڈاکٹرز کا وزٹ کررہے ہیں۔ یہ بات صدارتی وفد میں شامل ایک قابل اعتماد ذریعے نے دی نیوز کو بتائی۔ پیر کو صدر آصف زرداری نے ایک پرائیویٹ کلینک میں تین گھنٹے سے زائد وقت گزارا تھا اور انہیں منگل کو چیک اپ کے لئے دوبارہ بلایا گیا اس سے قبل صدر آصف زرداری منگل کو علی الصباح سینٹرل لندن میں ایک خاص میڈیکل فیسیلٹی میں ٹاپ سرجنز کے پاس گئے تھے۔
...
 
کراچی: رینجرز اہلکاروں پر فردِ جرم عائد
2011-06-29
BBC News

تمام ملزمان نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا
کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان سرفراز شاھ کے قتل میں ملوث سات ملزمان پر بدھ کو فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے ملزمان کو جرم پڑھ کر سنایا۔ فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ گیارہ جون دو ہزار گیارہ کو مقتول سرفراز شاھ کو شاہد ظفر نے فائر کرکے قتل کیا جو دہشت گردی کا عمل تھا۔ اس سے عوام میں خوف کا تاثر پیدا ہوا ہے۔
...
 
میں کٹھ پتلی وزیر اعظم نہیں ہوں: منموہن
2011-06-29
BBC News

کئي امور پر خاموشی اختیار کرنےکے پرمسٹر سنگھ پر نکتہ چینی ہورہی تھی
بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے حزب اختلاف اور میڈیا کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک کٹھ پتلی وزیر اعظم نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک بااختیار وزیراعظم ہیں اورحکومت پر ان کا پورا کنٹرول ہے۔ یہ بات بھارتی وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پانچ اخبارات کے مدیروں سے تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت کے درران کہی۔
...
 
’طالبان کیساتھ مذاکرات کے لائحہ عمل پر بات چیت آج‘
2011-06-29
BBC News

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
تازہ ترین فلیش پلیئر یہاں دستیاب ہے
متبادل میڈیا پلیئر چلائیں
پاکستان کا کہنا ہے کہ بدھ کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لائحہ عمل پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔
...
 
سلیکٹر الیاس کی معطلی ختم
2011-06-29
BBC News

معاملے کا جائزہ لینے کے لئے سلطان رانا اور شفیق احمد پاپا پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد الیاس کی معطلی ختم کردی ہے۔
انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں بیانات دینے کے سلسلے میں محتاط رہیں۔
...
 
`