صدر اوباما متاثرہ علاقوں کے دورے پر
2011-04-29
BBC News

حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
امریکی صدر اوباما جلد ہی ملک کی جنوب مشرقی ریاستوں میں بدترین طوفان اور تیز ہواؤں کے بگولوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔
’امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بگولوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ستانوے ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست الاباما میں ہوئیں جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو دس بتائی جاتی ہے۔
...
 
’کرم ایجنسی میں فوج تعینات کی جائے‘
2011-04-29
BBC News

مظاہرین نے مری امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں سڑکوں کی بندش اور مغویوں کی بازیابی کےلیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک مظاہرے میں مظاہرین نے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کےلیے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
...
 
پائلٹوں کی ہڑتال، ایئر انڈیا کو نقصان
2011-04-29
BBC News

ہڑتال سے کئی پروازیں منسوخ کر نی پڑی ہیں
بھارت کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے تقریباً آٹھ سو پائلٹوں کی ہڑتال جمعہ کو تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے اس کی بیشتر پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
ہڑتال کا سلسلہ منگل کی نصف شب سے شروع ہوا تھا۔ گزشتہ روز اس کا اثر قدرے کم تھا لیکن جمعہ کو بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
...
 
فرانس: نسلی بنیاد پر کھلاڑیوں کا’ کوٹہ‘
2011-04-29
BBC News

کھیل میں نسلی امتیاز کی کوئی جگہ نہیں ہے چاہے وہ تربیتی اکیڈمیز ہی کیوں نہ ہوں: فرانسیسی وزیر
فرانس کی وزیر برائے کھیل شینٹل جوآنو نے ملک کی فٹ بال فیڈریشن سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ زیر تربیت کھلاڑیوں کا نسلی بنیاد پر کوٹہ مختص کیا ہوا ہے۔
...
 
بین الاقوامی یوم رقص پاکستان میں
2011-04-29
BBC News

مختلف گھرانے اسے اچھا نہیں سمجھتے مگر اب حالات بدل رہے ہیں: بریکھنا
انتیس اپریل کو ہرسال اقوام متحدہ کےذیلی ادارے یونیسکو کےتعاون سے عالمی یومِ رقص منایاجاتا ہے۔ یہ دن معروف فرانسیسی رقاص ژاں جارج نوویرکایومِ پیدائش ہےاور اسی مناسبت سے رقص کی بین الاقوامی کمیٹی نےاس دن کوانیس سو بیاسی میں عالمی یومِ رقص قرار دیا۔
...
 
خیبر پختونخواہ کے متاثرین کی نئی شناخت
2011-04-29
BBC News

ایک طرف طالبان ہیں اور دوسری طرف فوج ہے دونوں ایک نہر میں پھنسے ہوئے ہیں: وزیرستان آئی ڈی پی
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن سے متاثر ہو کر نقل مکانی کرنے والے کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ ان افراد سےجب بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا تعارف کرا دیں تو ان کا جواب ہوتا ہے’میں آئی ڈی پی ہوں‘۔ باقی شناخت بعد میں بتائی جاتی ہے۔
...
 
’سونی کے صارفین کی معلومات محفوظ ہیں‘
2011-04-29
BBC News

دنیا کی مشہور الیکٹرونک کمپنی سونی کا کہنا ہے کہ پلے سٹیشن گلوبل گیم پلیئنگ نیٹ ورک پر کریڈٹ کارڈ کی معلومات محفوظ ہیں۔
سونی کے اس بیان سے پلے سٹیشن کے صارفین کچھ مطمئن ہوں گے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات غلط ہاتھوں میں نہیں جائیں گی۔ تاہم صارفین کی ذاتی معلومات اس قدر محفوظ نہیں رکھی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سونی نے پلے سٹیشن گلوبل گیم پلیئنگ نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا تھا کہ اس نظام پر ہونے والے ہیکر حملے میں ان کی کریڈٹ کارڈ معلومات سمیت ذاتی معلومات چرائی جا سکتی ہیں۔
...
 
دمشق سمیت کئی شہروں میں مظاہرے
2011-04-29
BBC News

درعا میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی
شام کے دارالحکومت دمشق سمیت کئی شہروں میں جمعہ کو حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔
مظاہروں کو روکنے کے لیے دمشق میں بڑی تعداد میں مسلح فوج اور سکیورٹی فورسز موجود ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی نماز ختم ہونے پر مظاہرین کو جمع ہونے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
...
 
کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں سرچ آپریش
2011-04-29
BBC News

رواں ہفتے میں نیوی کی بسوں پر تین حملے ہوئے
کراچی میں جمعہ کی صبح رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق بلدیہ ٹاؤن اور لانڈھی سے سترہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
...
 
’پرانے افسران کو تفتیش سونپی جائے‘
2011-04-29
BBC News

عدالت نے مقدمے کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی تحقیاتی ادارے ایف آئی اے کو حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے افسران کی تبدیلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان افسرن کو اس مقدمے کی تفتیش دوبارہ نہ سونپی گئی تو عدالت اُن کی ٹرانسفر کے احکامات معطل کردے گی۔
...
 
’شی منکِیز‘ جیت گئی
2011-04-29
BBC News

فلم ’شی منکِیز‘ کا ایک منظر

دو نوجوان لڑکیوں کی دوستی اور مخاصمت پر بنی سویڈن کی فلم ’شی منکِیز‘ نے نیویارک میں ’ٹرائی بیکا‘ انعام جیت لیا ہے۔ گھڑسواری کی دنیا میں بنی ہدایتکارہ لیزا ایسکان کی اس فلم کو بہترین کہانی کی وجہ سے پچیس ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
...
 
کراچی، تشدد میں پانچ ہلاک
2011-04-29
BBC News

ہلاک ہونے والےمذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن بتائے جاتے ہیں
کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے پانچ کارکنوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔
شہر کے مرکزی علاقے گارڈن ایسٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں مسجد کے پیش امام مولانا ارشاد عباسی ہلاک ہوگئے ہیں۔ سولجر بازار پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فجر کی نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔
...
 
حتف میزائل کا کامیاب تجربہ
2011-04-29
BBC News

پاکستان نے جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو بیلسٹک میزائل حتف آٹھ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
...
 
اے حمید انتقال کر گئے
2011-04-29
BBC News

پچھلے تیس برس سے وہ ایک فری لانس رائٹر کے طور پر زندگی بسر کررہے تھے
اردو کے معروف قلم کار اے حمید جمعہ کوعلی الصبح لاہور کے ایک ہپستال میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
اے حمید سنہ انہیں سو اٹھائیس میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔
...
 
کیا کریں؟: سٹوڈنٹ بلاگ
2011-04-29
BBC News
بی بی سی اردو نے پاکستان کی جامعات کے طلباء کی آواز اور ان کی آراء کو سامنے لانے کا اہتمام کیا ہے۔ ’ کیا کریں؟‘ کے عنوان سے یہ ہفتہ وار سلسلہ تیرہ ہفتوں تک جاری رہے گا۔
ہر سنیچر کو ہونے والی بحث سے قبل بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر اس ہفتے کی منتخب جامعہ کے طلباء کی جانب سے لکھے گئے بلاگ بھی شائع کیے جائیں گے۔ اس ہفتے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے محمد سعید یوسفزئی کا بلاگ شائع کیا جا رہا ہے۔
...
 
امریکی نہیں یورپی جہاز خریدیں گے:بھارت
2011-04-29
BBC News

بھارت کئی جدید قسم کے جنگی جہاز خریدنا چاہتا ہے
بھارت نے امریکہ کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت نے جن کمپنیوں کے جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں امریکی کمپنیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امریکہ دس ارب ڈالر کے اس سودے کے بارے میں بہت پر امید تھا۔
امریکہ کی طرف سے بوئنگ ایف اے 18 سپر ہارنٹ اور لاک ہیڈ مارٹن کے ایف 16 جنگی طیارے کی پیشکش کی گئی تھی۔ دونوں امریکی کمپنیوں کو دفاعی سودے کی دوڑ سے باہر کیے جانے پر امریکہ نے مایو‎سی ظاہر کی ہے۔
...
 
`