بائیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا
2011-02-11
BBC News

پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو بائیس رکنی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے وزراء سے صدر آصف علی زرداری نے حلف لیا۔
نئی کابینہ میں اکیس وفاقی وزیر اور ایک وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر شامل ہیں۔
...
 
مقبول ڈے پر کشمیر میں ہڑتال
2011-02-11
BBC News

ہڑتال کے دوران کئی مقامات پر مظاہرے کیےگئے ہیں
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں مسلح شورش کے بانی مقبول بٹ کوستائیس سال قبل پھانسی دیے جانے کے خلاف جمعہ کے روز وادی بھر میں ہڑتال کی گئی ہے۔
مختلف مقامات پر بعض سماجی گروپوں اور علیٰحدگی پسند کارکنوں نے ’خاموش مظاہرے ‘ کیے ہیں۔ ہڑتال کی کال جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور حریت کانفرنس کے گیلانی دھڑے نے دی تھی۔
...
 
ہلاک ہونے والوں کی تعداد اکتیس
2011-02-11
BBC News

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں پنجاب ریجمنٹ سینٹر پر ہوئے دھماکے کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں درج کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں اکتیس افراد ہلاک اور انہتر زخمی ہوئے ہیں۔
مردان پولیس کے مطابق ایف آئی آر صوبیدار میجر محمد صدیق کی رپورٹ پر درج کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صبح کے وقت زیر تربیت اہلکاروں کی پریڈ ہو رہی تھی کہ اس دوران سکول یونیفارم پہنے ایک لڑکے نے پریڈ میں داخل ہو کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔
...
 
پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ
2011-02-11
BBC News

پاکستان کی قومی ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر اس کے تمام آپریشن معطل ہیں۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج کا آج چوتھا دن ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان مشہود تجور نے بی بی سی کو بتایا کہ قومی ایئر لائن کی کسی پرواز کی روانگی اور نہ ہی آمد ہوئی ہے، ان کے مطابق چار روز میں کوئی ڈھائی سو سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
...
 
قاہرہ میں مظاہرین صدارتی محل کے باہر جمع
2011-02-11
BBC News

مصر کے صدر حسنی مبارک کا مستعفی ہونے سے انکار کے بعد قاہرہ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں اور مظاہرین بڑی تعداد میں التحریر سکوائر، صدارتی محل اور سرکاری ٹی وی کی عمارت کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔
مصری فوج کی سپریم کمانڈ نے بیان نمبر دو جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تیس سال سے لگی ایمرجنسی اٹھا لی جائے گی جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے۔
...
 
مصر میں اختیارات کی تبدیلی بامعنی ہے یا نہیں: وائٹ ہاؤس
2011-02-11
Aalmi Akhbar
وائٹ ہاؤس نے کہا ہےکہ "مصر کےعوام کو بتایا گیا ہے کہ 'اتھارٹی' میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ تبدیلی فوری، بامعنی یا خاطرخواہ ہے۔"

جمعرات کی شام گئے مصر کے بارے میں جاری ہونے والے اِس بیان کےمطابق، صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ  بہت سے مصری بدستور اِس بارے میں قائل نہیں ہیں کہ حکومت جمہوریت کی جانب کسی حقیقی تبدیلی کے بارے میں سنجیدہ ہے، "اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصر کے عوام اور دنیا کے ساتھ واضح الفاظ میں بات کرے۔"
...
 
ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے فیورٹ نہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی،عمر اکمل
2011-02-11
Aalmi Akhbar
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ نہ سمجھنا بڑی غلط فہمی ہے۔
...
 
تصورات میں جب بھی وہ نام آتا ہے از ڈاکٹر شمس جیلانی
2011-02-11
Aalmi Akhbar
تصورات میں جب بھی وہ نام آتا ہے
زباں پہ پہلے در و د و سلام آتا ہے

یہ میرے واسطے عظمت ہے تاج ِ شاہی ہے
تمہا رے ساتھ غلاموں میں نا م آتا ہے
...
 
کراچی میں پی آئی اے کا مرکزی بکنگ آفس بند کرادیا گیا ہے
2011-02-11
Aalmi Akhbar
ترکش ایئر لائن سے معاہدے کے خلاف اور ایم ڈی پی ائی کی برطرفی کے لئے مظاہرہ کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین نے پی ائی اے کا مرکزی بکنگ آفس بند کرادیا ۔

 ملازمین نے مرکزی بکنگ آفس میں مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ، ملازمین ترکش ایئر لائن سے معاہدہ ختم کرنے اور ایم ڈی پی آئی اے کو برطرف کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔
...
 
ریمنڈ ڈیوس کیس، سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
2011-02-11
Alqamar News
ٹیگز: Pakistan rejects US man's self-defence claim
محمد ہارون عباس قمر
Friday, February 11, 2011, 14:38  پرنٹ کریں
امریکی میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق امریکا نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگرآج ریمنڈ ڈیوس کو رہا نہ کیا گیا تو پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔
...
 
وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج
2011-02-11
BBC News

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں زیادہ تر پرانے چہرے ہی شامل ہوں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدرِ پاکستان اور اتحادی جماعتوں سے نئی کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی ہے اور پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ کے اراکین جمعہ کی شام ایوان صدر میں حلف اٹھا رہے ہیں۔
...
 
دلی سے کشمیر منتقلی کی درخواست
2011-02-11
BBC News

افضل کی رحم کی اپیل گزشتہ پانچ برسوں سے التوا میں ہے
بھارت کی سپریم کورٹ نے افضل گرو کی اس درخواست پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے جس میں انہوں نے دلی کے تہاڑ جیل سے اپنے آپ کو جموں کشمیر کی کسی جیل میں منتقل کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیری باشندے افضل گرو کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
...
 
اغوا شدہ پولیس اہلکاروں کی رہائی کا اعلان
2011-02-11
BBC News

بھارت کی کئی ریاستوں ماؤنواز باغی سرگرم ہیں
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں چند روز قبل ماؤ نواز باغیوں نے جن پانچ پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا انہیں جمعہ کے روز رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست کے دارالحکومت رائے پور میں بی بی سی کے نامہ نگار سلمان راوی کے مطابق تنظیم کے ایک ترجمان نے انہیں فون کرکے اس کے متعلق بتایا ہے۔
...
 
Pakistan Day_Part_4
2011-02-11
Alqamar News
ٹیگز: Day_Part_4    پاکستان
شازیہ عندلیب
Friday, February 11, 2011, 13:05  پرنٹ کریں

www.messagetv.tv Speeches and poetry on Pakistan Day Seminar Share| اسی بارے میں:
Pakistan Day_Part_3Pakistan Day_Part_6Pakistan Day_Part_5Dunya Mere Aage Bgd. Usman Khalid_No1_Part 3Dunya Mere Aage Zahoor Niazi_Part_1شازیہ عندلیب کے تازہ ترین مضامین
...
 
ریمنڈ ڈیوس کے ریمانڈ میں توسیع
2011-02-11
BBC News

ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔
لاہور میں ایک عدالت نے دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار امریکی سفارت خانے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے۔
...
 
`