متحدہ قومی مومنٹ نے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا بیک وقت لندن اورکراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ کے وزیر داخلہ ذو الفقار مرزا کے جارحانہ بیان پر موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت 10روز میں وضاحت کرے کہ صوبائی وزیر داخلہ کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا یہ ان کی ذاتی رائے ہے ۔
...