مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس کے ادارے"موساد" کے نئے سربراہ کا تقرر کرنے کا اعلان کریں گے.
دوسری جانب ذرائع کے مطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو اور ان کی کابینہ کے بعض اہم وزراء کے مابین موجودہ موساد کے چیف "مائیر ڈاگان" کے جانشین کی تقرری میں اختلافات موجود ہیں. کابینہ میں ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں کیا جا سکا، جبکہ اب تک موساد کے نئے چیف کی تقرری کے لیے نام خفیہ رکھے جا رہے ہیں.
...