سپریم کورٹ میں کل پیر کو اٹھارویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں، این آر او عملدرآمد کیس سمیت اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہورہی ہے۔
سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمد کیس میں گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے کیلئے خط لکھنے کے حوالے سے حکومتی موقف سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے اس سلسلے میں سمری پر دستخط کر دیئے تھے جس پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس اقدام کو ملکی سیاست کے لیئے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
...