بہت باتیں ہو چکیں اور بہت مباحثے کرچکے ۔کمیٹیاں بھی بنیں کمیشن بھی قائم ہوئے ۔تحقیقاتی ٹریبونل اور رپورٹس اوپن ہونے کے انتظار میں ہیں۔مسائل زندگی کہ حل نہ ہوئے ۔یقین محکم عمل پیہم ہی تقدیر کو اور تصویر کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔زندگی سے آس و امید ختم ہو جائے تو زندگی کا ٹصور بھی مبہم ہو جاتا ہے ۔
پاکستان اور پاکستانی نصف صدی سے منتظر ہیں کہ انہیں لال بتی کے پیچھے بھاگنے پر مجبور کرنے والوں کو بھی کوئی لال بتی دکھائے ۔ہم نے قربانی دی ہم نے جدوجہد کی تو رحمت باری تعالی نے ہمیں آزاد عدلیہ اوراسکے آزاد و مختار ایماندار اور دیانتدار ججز کا تحفہ دیا ۔بہت خوشی ہوتی ہے اوردل کو تسلی اور ایک آس پیدا ہوتی ہے کہ اب عوام اور پاکستان کے مجرموں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔
...