گزشتہ ساتویں قسط میں بات یہاں تک پہنچی تھی کہ‘‘جعفر بھائی کے بعد اب کچھ تذکرہ بھائی سائیں رحمت علی ناتھن شاہی کا کہ شاہی تو نہ جانے انکے نام کا حصہ کیوں ہے کیونکہ رحمت تو ہر سمت سے ہر رخ سے اور ہر مزاج سے فقیر آدمی ہے‘‘
رحمت علی سٹاک ہوم کی ان فعال شخصیات میں سے ہیں جنکے بغیر بہت سے محافل نامکمل رہتی ہیں۔ رحمت کو عام طور پر سچل سائیں کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اسمیں سچل اور سائیں کی دونوں خصوصیات ہیں۔ رحمت کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے جہاں وہ ضلع دادو کے شہر خیر پور ناتھن شاہ میں ہوئی۔ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی اور بی ایس سی نواب شاہ سے کی۔ 1978 میں رحمت پاکستان گوتھم برگ آئے اور 1992 تک وہیں مقیم رہے ۔
...